فلسطین کو فوری طور پر ریاست تسلیم کیا جائے: 60لیبر ارکان پارلیمنٹ کا برطانیہ سے مطالبہ
لگ بھگ 60 برطانوی لیبر ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لامی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ فلسطین کو فوراً بطور ریاست تسلیم کرے، یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے تمام باشندوں کو جبراً رفح کے کھنڈرات میں قائم ایک کیمپ میں منتقل کیا جائے گا۔