آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کینٹ کے بازار تجاوزات کی زد میں‘خریداری کیلئے آنے والوںکو مشکلات کا سامنا

پشاور (وقائع نگار)پشاور کینٹ کے بازار ایک مرتبہ پھرتجاوزات کی زد میں آ گئے ہیں۔ شفیع مارکیٹ ، گورا بازار ، لیاقت بازار ، ارباب روڈ ، آرے بازار ، نوتھیہ ،فوارہ چوک سمیت مختلف بازاروں میں عید کی خریداری کرنے والے خریداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہاہے تاجروں اور شہریوں کے درمیان تجاوزات پر جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں، تجاوزات کے باعث بار بار ٹریفک بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے لاک ڈاؤن کے بعد بازاروں میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیاہے ۔ بازاروں میں تجاوزات کے باعث شہریوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیاہے ۔ فٹ پاتھ مافیا نے فٹ پاتھوں پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ تاجروں نے دکان کے سامنے سرکاری سڑک کو تجاوزات مافیا پر فروخت کرنا شروع کیا ہوا ہے جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے تجاوزات مزید بڑھ رہی ہے ۔
پشاور سے مزید