• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دل بیچارہ‘ کے ہدایتکار سوشانت کو یاد کرنے لگے

فلم ’دل بیچارہ‘ کے ہدایتکار سوشانت کو یاد کرنے لگے


خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ ادکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کے ہدایتکار مکیش چھابڑا نے سوشل میڈیا پر سوشانت کی یاد میں جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر فلم ’دل بیچارہ‘ کے ہدایتکار مکیش چھابڑا اپنی کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کیں ایک تصویر میں مکیش چھابڑا اپنی میز پر گہری طور پر کام میں مصروف نظر آرہے ہیں، ممکنہ طور پر اسکرپٹ اور تحریری عمل میں جبکہ دوسری تصویر میں وہ کیمرے کے پیچھے ایک منظر پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔

View this post on Instagram

#dilbechara I know you are Watching me ️

A post shared by Mukesh Chhabra CSA (@castingchhabra) on


مکیش چھابڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ تم یہ سب دیکھ رہے ہو،‘ ہدایتکار نے اپنی پوسٹ میں سوشانت سنگھ کا نام تو کہیں نہیں لکھا لیکن پوسٹ دیکھنے کے بعد واضح ہورہا ہے کہ اُنہوں نے یہ پیغام اپنی فلم کے اداکار سوشانت سنگھ کے لیے ہی جاری کیا ہے۔

ہدایتکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ دل بیچارہ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم دل بے چارہ ہالی ووڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے، اس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔

فلم ’دل بیچارہ‘ پہلے مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث ایسا نہ ہو سکا، تاہم اب یہ فلم 24 جولائی کو ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹارز پر ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس کا سوشانت سنگھ کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین