• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارا‘ کا ٹائٹل گانا جاری کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلم میں سوشانت کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سنجنا سانگھی نے گانے کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فلم کے کرداروں کا تعارف کروایا۔

یہ بھی پڑھیے: سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر جاری

فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹائٹل گانا معروف بالی ووڈ گلوکار اے آر رحمن نے گایا جبکہ اس گانے کو کاریوگراف فرح خان نے کیا۔


فرح خان نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں دل بیچارہ کے گانے کے حوالے سے لکھا کہ یہ گانا میرے کیریئر میں ہمیشہ خاص رہے گا۔

انہوں نے لکھا کہ سوشانت اور میں کافی عرصے دوست تھے لیکن اس گانے سے قبل ساتھ کام کرنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔


فرح خان نے لکھا کہ فلم ’دل بیچارہ‘ کے ہدایتکار سے انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جب بھی اپنی نئی فلم بنائیں گے تو اس کے ایک گانے کی کاریوگرافی وہ کریں گی۔‘

انہوں نے لکھا کہ سوشانت کی بہترین ڈانس کی صلاحیتوں کی وجہ سے ہم نے مختصر وقت میں ہی اپنا کام مکمل کرلیا تھا۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے فلم کا حصہ بنائے جانے پر  ہدایتکار مکیش چھابڑا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم دل بے چارہ ہالی ووڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے، اس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔

فلم ’دل بیچارہ‘ پہلے مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث ایسا نہ ہو سکا، تاہم اب یہ فلم 24 جولائی کو ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹارز پر ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس کا سوشانت سنگھ کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین