خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ ادکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کے ٹریلر نے ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ بنا دیا۔
دو روز قبل یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے سوشانت سنگھ کی آخری فلم کے ٹریلر نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ قائم کرنے والی ہالی ووڈ فلم ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’دل بیچارہ‘ کے ٹریلر کو یوٹیوب پر محض 24 گھنٹوں میں ہی54 لاکھ سے زائد بار لائک کیا گیا جبکہ ’اوینجرز: اینڈگیم‘ کے ٹریلرکو اتنے ہی وقت میں 22 لاکھ سے زائد بار اور دوسرے ٹریلر کو ابتدائی 4 گھنٹوں میں 29 لاکھ سے زائد بار لائک یعنی پسند کیا گیا۔
سوشانت کی فلم کے ٹریلر کا یہ ریکارڈ یوٹیوب پر پسندیدگی کے حوالے سے ہے کیونکہ ویوز کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ’دل بیچارہ‘ کے ٹریلر کو 24 گھنٹوں میں ڈیڑھ کروڑ بار دیکھا گیا جبکہ اوینجرز: اینڈ گیم کے ٹریلر کو دیکھنے والوں کی تعداد 23 کروڑ رہی رہی۔
یہ بھی پڑھیے : سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر جاری
بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم دل بے چارہ ہالی ووڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے، اس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔
ٹریلر میں شامل سوشانت کا ڈائیلاگ ’جنم کب لینا ہے اور کب مرنا ہے اس کا فیصلہ ہم نہیں کر سکتے، لیکن جینا کیسے ہے اس کا فیصلہ ہم کر سکتے ہیں‘ بھی خوب وائرل ہوا تھا۔