آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فیصل آباد، 7 سالہ بچے کا قاتل گھرکا ملازم گرفتار

فیصل آباد میں 7 سالہ بچے کو قتل کرنے کامعمہ حل ہو گیا، قاتل گھریلو ملازم نکلا، ملزم نے مالک کی ڈانٹ کی رنجش پر اس کے بیٹے کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

علامہ اقبال کالونی کے رہائشی ارشد کے لاپتہ 7 سالہ بیٹے سمیع اللہ کی لاش38 روز قبل ڈجکوٹ کے علاقے میں نہر سے ملی تھی۔

بچے کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر ورثاء نے احتجاج بھی کیا تاہم سوا ماہ بعد ہی پولیس قاتل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

پولیس کے مطابق 7 سالہ سمیع اللہ کا قاتل گھریلو ملازم فیضان نکلا جس نے اپنے مالک کی ڈانٹ کی رنجش پر اسکے بیٹے سمیع اللہ کو قتل کر نے کیلئے نہر میں دھکا دیا تھا ۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید