آپ آف لائن ہیں
ہفتہ24؍ذی الحج 1441ھ15؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارتی اداکارہ کا مرنے سے قبل مداحوں کو پیغام

موذی مرض کینسر کا شکار بھارتی ادکارہ و ماڈل دیویا چوکسے گزشتہ روز کینسر سے جنگ ہار گئیں، اداکارہ نے زندگی کے آخری وقت میں سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے الوداعی پیغام شیئر کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مرنے سے قبل دیویا چوکسے نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جسے دیکھ کر مداح آبدیدہ ہوگئے۔

دیویا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’جو میں یہاں رقم کرنا چاہتی ہوں اُس کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میری کیفیت بلکل ناقابلِ بیان ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ چند ماہ پہلے تک میرے ہمت بڑھاتے، حوصلہ افزائی کرتے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے پیغامات موصول ہوتے تھے مگر اب میں اپنے دوستوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں بستر مرگ پر ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں بہت مضبوط ہوں، اور میرے حوصلے بلند ہیں اس لیے اب مجھ سے کوئی بھی کوئی سوال نہ کرے، میرے ساتھ جو ہوگا یا ہونا ہے اُس کے بارے میں مجھے پیدا کرنے والا ہی بہت جانتا ہے۔‘

آخر میں انہوں نے تمام مداحوں کو الوداع کہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد دیویا معاشی تنگدستی کا شکار ہوگئیں تھیں اور وہ کسمپرسی کی زندگی بسر کررہی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید