• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس


اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے 15 جولائی کے اجلاس میں ایم پی ایز کی تعداد کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔

طے پایا کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کے 52 اور اپوزیشن کے 48 ارکان شرکت کریں گے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ دیگر ارکان کیفے ٹیریا اور کمیٹی روم کی بڑی اسکرین پر اسمبلی کی کارروائی براہ راست دیکھ سکیں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس مرتب کردہ ایس او پیز کے تحت ہوگا، ارکان ضوابط کا خاص خیال رکھیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ تمام ارکان اور اسمبلی ملازمین ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔

صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کی میڈیا کوریج کےلیے پریس گیلری ارکان کے ساتھ مل کر ضوابط تیار کیے جائیں گے۔

تازہ ترین