• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹوموبائل انڈسٹری بحران کا شکار،حکومت اقدامات سے گریزاں

فیصل آباد(شہباز احمد) آٹو موبائل انڈسٹری گزشتہ دو سال سے مسلسل بحران کا شکار ہے تاہم حکومت کی طرف سے اس کی بحالی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گاڑیوں کی سالانہ پیداوار دو لاکھ 40ہزار سے کم ہو کر 88ہزار،بسوں کی پیداوار 5000سے کم ہو کر 462، ٹرکوں کی پیداوار 28500سے کم ہو 2732، ٹریکٹرز کی پیداوار ایک لاکھ سے کم ہو کر 23ہزار اور موٹرسائیکلوں کی پیداوار ڈھائی لاکھ سے کم ہو کر ایک لاکھ پر آگئی ہے۔حکومت کی طرف سے گزشتہ سال نان فائلرز کے گاڑی خریدنے پر پابندی عائد کرنے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 30فیصد سے زائد کمی کو اس سیکٹر کو درپیش بحران کی بنیادی وجوہات قرار دیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ویلیو ایڈیشن ٹیکس کی وجہ سے بھی قیمتوں میں اضافے نے گاڑیوں کی فروخت پر منفی اثر ڈالا ہے۔

تازہ ترین