• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ،سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار ،428؍ پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار ہے اور نئے کاروباری ہفتے کا بھی مثبت آغاز ہوا کے ایس ای 100انڈیکس میں مزید 428پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا جس سے سرمایہ کاری مالیت 65ارب 46کروڑ90لاکھ روپے بڑھ گئی ، 58.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 60.19فیصد زائد رہا ۔

تازہ ترین