ملتان (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ قائم خان کرمانی جنوبی پنجاب کے عبد الستار ایدھی تھے،جنہوں نے ساری زندگی نابینا افراد کی تعلیم و تربیت اور ان کی فلاح کے لئے کام کیا، ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز سماجی تنظیم سوشل ترقیاتی گروپ اور وسیب ڈویلپمنٹ فورم کے زیر اہتمام قائم خان کرمانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔