• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کا پہلا غیر انسانی تاریخی مریخ مشن آج روانہ ہوگا


متحدہ عرب امارات کا پہلا غیر انسانی تاریخی مریخ مشن آج رات روانہ کیا جائے گا، یہ مریخ پر کسی عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والا پہلا مشن ہوگا۔

سرخ سیارے کی جانب بھیجے جانے والے اس مشن کا نام ’ال امل‘ یعنی امید رکھا گیا ہے، مشن جاپان کے خلائی مرکز سے رات 12 بج کر 51منٹ پر روانہ کیا جائے گا۔

موسم کی خرابی کے باعث مریخ کے لیے ’ال امل مشن‘ میں تاخیر ہوسکتی ہے، مشن ایک گھنٹے بعد راکٹ سے الگ ہو جائے گا ، 1350 کلو وزنی مشن کا سائز اسپورٹس گاڑی جتنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا یہ غیر انسانی مشن 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا لیکن وہاں اترنے کے بجائے مدار میں مریخ کے ایک سال یعنی 687روز تک گردش کرے گا۔

مدار میں اس کی اوسط رفتار 1 لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں مدار کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرے گا ۔

واضح رہے کہ رواں برس چین اور امریکا بھی مریخ کے لیے اپنا مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین