• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مائنس 420 ہونے جارہا ہے، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مائنس 420 ہونے جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ سندھ سے ڈالرز سے بھری لانچوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔ 

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فشرمینز کو بہت مسائل ہیں متعلقہ ادارے نوٹس لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول نے کہا دھرنا دیں گے لیکن کرایہ پر دھرنے نہیں چلتے، پیپلز پارٹی کے خلاف لاڑکانہ سے تحریک کا آغاز کریں گے۔ 

تازہ ترین