• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق دور کی خرابیوں کو دور کر رہے ہیں، عثمان بزدار


پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت سابق دور کی خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکینِ قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد اور ملک محمد احسان اللّٰہ ٹوانہ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اراکینِ قومی اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہے، تمام حلقوں کے مسائل حل کرنا اور جاری ترقیاتی اسکیموں کی جلد تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے دور ہو گیا۔

تازہ ترین