اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم خالد شمیم کی اپیل پر سماعت فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ملتوی کر دی۔
عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم خالد شمیم کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی ۔
عدالت میں سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سزا دیتے ہوئے قانونی تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا لہذا یہ عدالت انسداد دہشتگردی عدالت کا 18 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
اس موقع پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے سزا یافتہ مجرم خالد شمیم کو عمرقید اور2 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔