• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 50 افراد کی جان لے لی۔ ملک میں وبائی مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 320 ہوگئی ہے۔

ایک دن میں21 ہزار سے زائد افراد کی ٹیسٹنگ کی گئی، جس کے بعد ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی مجموعی تعداد 16 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 979 نئے کیسز سامنےآگئے ہیں، جس کے بعد وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 53ہزار 604 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعدا د1 لاکھ 70 ہزار 656 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا مریضوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا بحران میں کسان شدید متاثر ہوئے: مونس الٰہی

دوسری طرف خیبرپختونخوا کے سیکریٹری صحت نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد اور اموات میں کمی رونما ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے دوران صوبے میں کورونا وائرس سے صرف 3 اموات ہوئیں۔

تازہ ترین