• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے خلاف پیدا ہونیوالی قوت مدافعت چند ماہ برقرار رہتی ہے، تحقیق

برطانوی سائنسدانوں کی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار افراد میں وائرس کے خلاف پیدا ہونے والی قوت مدافعت صرف چند ماہ برقرار رہتی ہے۔

سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار مریض میں بننے والی اینٹی باڈیز کی سطح چند ماہ بعد بہت کم رہ جاتی ہے۔

کنگز کالج لندن کے سائنسدانوں کے مطابق کورونا کے شکار مریضوں پر تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ان مریضوں میں کچھ ہفتوں کے دوران ساٹھ فیصد بننے والی اینٹی باڈیز کی سطح تین ماہ بعد صرف 16 اعشاریہ 7 فیصد تک رہ گئی اور کچھ مریضوں میں اینٹی باڈیز بالکل ہی ختم ہوگئیں۔

سائنسدانوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا اینٹی باڈیز یا قوت مدافعت کی کمی مریض کو کورونا وائرس کا دوبارہ شکار کرسکتی ہے یا نہیں؟

تازہ ترین