• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی ادارے کے پاس بلاول کے سوالوں کا جواب نہیں، چانڈیو



پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی ایسا ادارہ نہیں جو بلاول بھٹو زرداری کےسوالوں کا جواب دے سکے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پی پی سینیٹر نے استفسار کیا کہ حکمران اور ادارے بلاول بھٹو کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتے تو یہ اقتدار میں کیوں ہیں؟

انہوں نے کہاکہ کینسر کے مریضوں کی مفت دوائیاں تک بند کردی گئی ہیں، یہ اس بات کا جواب کیوں نہیں دیتے؟

مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ آپ تو 1 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے تھے مگر آپ تو نوکریاں چھین رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ام البحران ہیں، جیسی زیادتیاں یہ کررہے ہیں، ان کا جانا باعزت نہیں ہوگا۔

تازہ ترین