• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین اور بھارت کے درمیان آج ویڈیو کانفرنس ہوگی

برسلز( حافظ انیب راشد ) یورپین یونین اور انڈیا کے درمیان سمٹ آج ویڈیو کانفرنس ہوگی ۔ جس میں یورپین یونین کی نمائندگی یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین جبکہ انڈیا کی نمائندگی وزیراعظم نریندر مودی کریں گے ۔ دونوں فریقین کے درمیان اس پندرھویں سمٹ کے ایجنڈے میں عالمی وباء کرونا وائرس، ڈبلیو ٹی او اور اقوام متحدہ کے ذریعے کثیر الجہتی اور قواعد پر مبنی ورلڈ آرڈر پر گفتگو شامل ہے ۔ جبکہ اس دوران دونوں فریقین عالمی، علاقائی اور دیگر باہمی امور پر بھی گفتگو کریں گے ۔

تازہ ترین