کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول کے مارچ کے ٹھیکے کی نیلامی ہورہی ہے ٹھیکہ مولانا کو دیا جائیگا وہ کیماڑی ہاربر چینل پر ماہی گیروں کی احتجاجی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔ ریلی میں علاقہ کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون، پی ٹی آئی رہنما حاجی مظفر شجرہ، ڈاکٹر یوسف نے بھی شر کت کی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا بلاول نے اسمان کی طرف تھوکا ہے ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ ایسا کرنے سے منہ پر واپس لگتا ہے۔نیب فشریز کے معاملات کی تحقیقات کرے اور غریب ماہی گیروں کو ان کے حقوق دئے جائیں۔