لاہور(نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول کی حکومت مخالف پریس کانفرنس پر کہا ہے کہ جب بلاول اور زرداری کے گرد احتساب کا شکنجہ تنگ ہو تو انہیں اے پی سی اور اٹھارویں ترمیم کی یاد ستانے لگتی ہے۔بلاول زرداری اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگا کر اپنے باپ کی کارستانیوں سے چھٹکارا نہیں پا سکتے اور نہ ہی اپنے نانا ذوالفقار بھٹو کی طرح معتبر بن سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول زرداری آصف زرداری، فریال تالپور، مظفر ٹپی اور دیگر پی پی رہنماؤں کو بچانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔