• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین، آکسفورڈ کے آزمائشی ڈیٹا کے ابتدائی نتائج آئندہ ہفتے شائع ہونگے

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے آکسفورڈ کے آزمائشی ڈیٹا کے ابتدائی نتائج آئندہ ہفتے شائع ہوں گے ۔ عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنسدان نے جون میں کہا تھاکہ تیاری کے لحاظ سے کورونا ویکسین ممکنہ طور پر سب سے جدید ترین ویکسین ہوگی۔ گزشتہ روز میڈیکل جنرل نے بتایا کہ ایسٹرا زنیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسین کے انسانوں پر آزمائش کے ابتدائی نتائج 20؍ جولائی کو شائع کئے جائیں گے ۔ میڈیکل جنرل کی ترجمان کا کہنا ہےکہ تحقیقی پیپر حتمی ایڈیٹنگ اور تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے فوری طور شائع کیا جائے گا ۔ ویکسین بڑے پیمانے پر انسانی آزمائش کے مرحلے میں ہے کہ آیا یہ کووڈ 19سے محفوظ رکھ سکتی ہے یا نہیں ۔

تازہ ترین