• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واہگہ بارڈر کھولنے سے لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئیگی، امریکا

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) امریکہ نے واہگہ کے ذریعے افغان تجارت کی اجازت پرپاکستان حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر کھولنے سے لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئیگی، افغان برآمدات کو تقویت ملے گی اور اسکی معیشت میں بھی بہتری آئیگی، ہم انگوراڈہ، خرلاچی اورواہگہ بارڈر کو افغان تجارت کیلئے کھولنے پرپاکستان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے لوگوں کی زندگیوں میں ترقی اور خوشحالی آئیگی۔

تازہ ترین