پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب 10 ارب ہرجانے کے مقدمے میں کب پیش ہوں گے؟
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کورونا کے باوجود جھوٹے مقدمات میں پیش ہورہے ہیں، قوم دیکھ رہی ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری کون کررہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ 10ارب ہرجانے کے مقدمے میں کب پیش ہوں گے؟ عمران خان اور ان کے مفرور حواری عدالتوں میں کب پیش ہوں گے؟
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب، فارن فنڈنگ، ہیلی کاپٹر کیس میں کب پیش ہوں گے؟
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑکسی منصوبےمیں کرپشن، کک بیکس ثابت نہیں کرسکاجبکہ شہبازشریف کی بے گناہی اعلیٰ عدالتوں میں ثابت ہوچکی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی لیکن جھوٹے الزام ختم نہیں ہورہے، ذاتی کاروبار میں بھی کرپشن نہیں مل سکی لیکن انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔