• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا شرما نے اپنے خوبصورت دانتوں کی صحت کا راز بتادیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ و پروڈیوسر انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ اپنے دانتوں کی خوبصورتی اور صحت برقرار رکھنے کے لیے کیا کرتی ہیں ۔عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران شوبز شخصیات کو اپنے مداحوں سے قریب ہونے کا موقع ملا ہے۔بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی خوبصورت مسکراہٹ سے تو ہر کوئی واقف ہے اور مسکراتے ہوئے خوب چمکتے ہوئے دانت اُن کی مسکراہٹ کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے دانتوں کی دیکھ بھال سے متعلق تصاویر اور پیغام شیئر کیا ہے۔انوشکا شرما کا پیغام میں کہنا ہے کہ ’وہ روزانہ صبح نہار منہ اپنے منہ میں کچھ چمچ تیل بھر کر چند منٹوں کے لیے اسے پورے منہ میں گھماتی ہیں ، دانتوں کی اس طریقے سے صفائی اور دیکھ بھال کرنے کا عمل برسوں پرانا ہے اور اس عمل کو ’کاولا ‘ یا ’ گندوشا ‘ کہتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’منہ میں تیل بھر کر اس طرح دانتوں کے گرد گھمانے سے دانتوں کی صفائی اور صحت اچھی ہوتی ہے، اس عمل سے جسم میں موجود مضر صحت مادوں کا بھی صفایا ہوتا ہے۔

تازہ ترین