• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم دلوانے والے افسران اور اہل خان سے ڈھائی کروڑروپے سے زائد رقم وصول

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایف آئی اے حیدرآباد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اپنی بیویوں اور گھرکی دیگر خواتین کو رقوم دلوانے والے افسران اوران کے اہل خانہ کے خلاف تحقیقات کے بعد 60الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے ڈھائی کروڑروپے سے زائد رقم وصول کرلی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے حیدرآباد سید وصی حیدر نے ”جنگ“ کے رابطے پر بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے کے احکامات پر بے نظر انکم سپورٹ پروگرام سے دھوکہ دہی کے ذریعے اپنی بیگمات ‘ رشتہ دار خواتین کو رقوم دلوانے والے افسران کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران ایف آئی اے حیدرآباد نے اب تک سرکاری افسران کی بیویوں اوران کے دیگر اہل خانہ اوربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم وصول کرنے والی سرکاری افسران خواتین سے ڈھائی کروڑ روپے وصول کرلئے ہیں اوررقوم کی وصولی کے بعد انکوائری مکمل ہونے پر ضلع حیدرآباد‘ ٹنڈو الہ یار‘ ٹنڈومحمدخان ودیگر اضلاع کے رقوم وصول کرنے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کے خلاف 60الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تاہم ان کاکہناتھا کہ مقدمات کے اندراج کے باوجود ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین