• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کے بچوں کو اساتذہ گھر جا کر پڑھا رہے ہیں، کاشف مرزا

صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے بچوں کو اساتذہ گھر جا کر پڑھا رہے ہیں۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران اُن کے ہمراہ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران نعیم میر بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف مرزا نے کہا کہ ساڑھے سات کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں اور 15 لاکھ ٹیچرز بے روز گار ہیں جبکہ حکمرانوں کے بچوں کو اساتذہ گھر جا کر پڑھا رہے ہیں۔

کاشف مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے خطرناک اعداد وشمار نہیں آئے، پیف اسکولز کے ٹیچروں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ٹیچرز اور بچوں کے لیے جیلوں میں جانے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری انجمن تاجران نعیم میر نے کہا کہ ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ غیر سیاسی اور پرامن تحریک ہے، ہم کل وزیر اعظم ہاؤس اور شاہراہ دستور بھی جائیں گے۔ 

تازہ ترین