• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی بارشوں کے دوران فوری حفاظتی انتظامات کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تیز اور طوفانی بارش کے حوالے سے  سندھ  کے تمام بلدیاتی اداروں کو ضروری حفاظتی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بارش کے رکتے ہی نکاسی کا بندوبست کیا جائے، انھوں نے ضلعی انتظامیہ کو کچے مکانوں میں رہنے والوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

انھوں نے کہا کہ  کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ضلع انتظامیہ اور پولیس عوام کی مدد کریں، بارشوں کے باعث دریاؤں میں تغیانی ہوتی ہے عوام کو سمندر میں نہانے نہ دیا جائے۔

 وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی اور متبادل راستوں کے حوالے سے ٹریفک پولیس مسافروں کی رہنمائی کریں۔

تازہ ترین