• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے آرڈیننس جاری کیا، احسن اقبال


مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سہولت پہنچانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) حکومت نے آرڈیننس جاری کیا۔

ایک بیان میں احسن اقبال نےکہا کہ آرڈیننس سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کےخلاف عدالت میں اپیل کرنے کا حق دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اندازہ فرمائیں یہ کام مسلم لیگ ن کی حکومت نے کیا ہوتا تو اب تک کیا کہرام مچا ہونا تھا؟۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا دور ہوتا تو ایسے کام پر ان کی طرف سے مودی کا یار کے پوسٹر کہاں کہاں لگ گئے ہوتے۔

تازہ ترین