• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا میں کرکٹ حکام نئی مشکل کا شکار ہوگئے۔ سی اے کے پیش کردہ فنانشل ماڈل اور سالانہ امداد کی نئی پیشکش کو تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز نے مسترد کرتے ہوئے چیئرمین ارل ایڈنگز اور قائم مقام سی او نک ہوکلے سے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کو کورونا کے سبب مالی بحران اور اخراجات میں کمی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ بورڈ نےحکام نے نئے ماڈل میں ایسوسی ایشنز کی گرانٹ میں 25 فیصد کمی تجویز کی ہے۔ جبکہ میچ فیس میں کمی کا آپشن بھی پیش کیا گیا ہے۔ پھر کہا گیا کہ اگر کرکٹ آسٹریلیا کا ریونیو 50 فیصد کم ہوا تو اسٹیٹ کرکٹ اداروں کو 25 فیصد کمی کا سامنا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین