بگ باس 17 کے فاتح اور معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے گزشتہ سال میک اپ آرٹسٹ مہ جبین کوٹ والا سے شادی کی۔ ان کے مطابق جب وہ بگ باس 17کا حصہ بنے تو مہ جبین کو نہیں جانتے تھے۔
33 سالہ منور فاروقی جو اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے ہمیشہ محتاط رہے ہیں، نے حال ہی میں فرح خان کے وی لاگ کی حالیہ قسط میں اس بارے میں گفتگو کی۔
انکا کہنا تھا کہ مہ جبین کوٹ والا سے شادی کا فیصلہ اپنے سات سالہ بیٹے میکائل کی وجہ سے کیا۔
منور جب فرح کے گھر پہنچے اور بگ باس کے بارے میں گفتگو کی تو فرح نے کہا کہ میں نے منور کی طرح خفیہ زندگی گزارنے والا انسان نہیں دیکھا، کیونکہ انھوں نے بنا کسی کو بتائے اچانک شادی کر لی۔
اس پر منور فاروقی نے کہا جس خاتون سے شادی ہو رہی تھی ان سے اسکی تاریخ صرف ایک ماہ قبل طے پائی تھی۔ لوگ میری زندگی کے بارے میں کافی کچھ جاننا چاہتے ہیں لیکن میں اس قسم کی باتیں نہیں بتا سکتا۔
منور فاروقی نے کہا جب میں بگ باس سے فارغ ہوا تو کاموں میں مصروف رہا اس وقت میرا بیٹا میری بہن کے ساتھ رہ رہا تھا۔ پھر وہ ایک ہفتے میرے ساتھ رہا جب وہ جانے لگا تو میرا دل نہیں مان رہا تھا تب میں نے محسوس کیا کہ اسے میری ضرورت ہے۔
اس موقع پر میں نے سوچا کہ ایسا کیا کروں کہ وہ میرے ساتھ ہی رہے، پھر میں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ مہ جبین کا معاملہ بھی میری ہی طرح ہے انکی ایک دس سال کی بیٹی ہے۔ جس کے بعد میں نے ان سے شادی کے بارے میں بات کی۔