• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن پولیس کا اہلکار سیاہ فام کی گردن پر گھٹنا رکھنے پر معطل


لندن میں دو پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیاہ فام شخص کی گرفتاری کے دوران اس کی گردن پر گھٹنا رکھنے کی وڈیو وائرل ہوگئی، واقعے میں ملوث ایک اہلکار کو معطل جبکہ دوسرے کو ڈیوٹی دینے سے روک دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی لندن کے علاقے آئیلنگٹن میں جھگڑے پر پولیس طلب کی گئی تو وہاں پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے ملزم کے حلیے سے ملتے جلتے ایک سیاہ فام شخص کو پکڑ کر گرا دیا اور ان میں سے ایک اس کی گردن پر گھٹنا بھی رکھ کر بیٹھ گیا۔

واقعے پر پولیس چیف کا کہنا ہے اہلکاروں نے ایسی تکنیک آزمائی ہے جس کی انہیں تربیت نہیں دی جاتی۔

تازہ ترین