• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، فیس ماسک سے آکسیجن کی کمی کا دعویٰ بےبنیاد قرار


برطانوی این ایچ ایس ڈاکٹر نے فیس ماسک سے آکسیجن کی کمی ہونے کے دعووں کو بےبنیاد قرار دے دیا، اپنے دعوے کے حق میں انہوں نے ایک ٹیسٹ بھی کرکے دکھایا۔

برطانوی ڈاکٹر جوشوا واریچ کا کہنا تھا کہ ماسک پہننا انسانی جسم میں آکسیجن کی کمی کا باعث نہیں بنتا، ماسک جسم میں داخل ہونے والی آکسیجن کو نہیں روک سکتا۔

انہوں نے اس بات کے حق میں ٹیسٹ بھی کرکے دکھایا۔

ڈاکٹر جوشوا واریچ نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک آپکی حفاظت کے لیے ہے، اگر آپکو اسے پہننے کا کہا جائے تو اسے پہننا چاہئے۔

تازہ ترین