• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار منور موسم گرما میں کیا کررہے ہیں؟

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل شہر یار منور نے اپنے مداحوں کواہم انکشاف سے آگاہ کردیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہریار منور نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کافی خوش نظر آرہےہیں۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شہریار منور نے بتایا کہ ’کسی نے اُن سے پوچھا کہ آپ موسم گرما میں کیا کر رہے ہو؟‘

شہریار منور نے بتایا کہ ’میں نے اُس شخص کو اُس کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بال بڑ ھا رہا ہوں کیونکہ سال 2020 میں کچھ کرنے کے لیے ہی نہیں۔‘

اداکار نے کراچی میں ہونے والی تیز بارش کے کے حوالے سے مداحوں سے سوال کیا کہ ’کیا آپ سب کراچی کے موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں؟‘

شہریار منور کے سوال پر کراچی میں مقیم اُن کے مداحوں نے موسم سے متعلق اپنی اپنی رائے دی۔

اُن کی اِس پوسٹ پر چند ہی گھنٹوں میں 32 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں تیز بارش ہوئی جس نے لاک ڈاؤن کے ستائے ہوئے شہریوں کو انجوائے کرنے کا موقع دیا اور شوبز ستاروں نے بھی بارش کے خوب مزے لیے۔

تازہ ترین