• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان مختار کا اپنی والدہ کیلئے محبت بھرا پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار عثمان مختار کی جانب سے اُن کی والدہ کے لیے محبت بھرا پیغام سامنے آیا ہے۔

فوٹواور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عثما ن مختار نے اپنی والدہ کے ہمراہ بچپن کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار اپنی والدہ کی گود میں ہیں اور اُن کے چہرے پر چاکلیٹ لگی ہوئی ہے جسے دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ اداکار چاکلیٹ کے شوقین ہیں۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عثمان مختار نے لکھا کہ ’اگر آپ اِس بچے کے چہرے کو تھوڑا قریب کرکے دیکھیں گے تو آپ کو اس کے چہرے پر لگی چاکلیٹ نظر آئے گی اور معلوم ہوگا اس بچے کو یعنی مجھے چاکلیٹ کتنی زیادہ پسند ہے۔‘

عثمان مختار نے اپنی والدہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری والدہ میری ہیرو ہیں، میں جو کچھ بھی ہوں صرف اُنہی کی بدولت ہوں، اُنہوں نے مجھے ایک بھرپور زندگی دی ہے۔‘

اداکار نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب یہاں بیٹھ کر کیپشن پڑھ کیا کررہے ہیں، جاؤ اور اپنی والدہ کو فون کرو اور اُنہیں بتاؤ کہ آپ اُن سے کتنی محبت کرتے ہو۔‘

عثمان مختار نے 19 گھنٹے پہلے یہ تصویر پوسٹ کی ہے اور اب اُن کی پوسٹ پر 58 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

تازہ ترین