• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اقدامات کا اثر، بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر آمادہ

بھارت کے خلاف ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کا اثر سامنے آنے لگا، بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر تیار ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے امریکا کو روس سے تیل کی خریداری میں کمی کا اشارہ بھی دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے امریکا سے ہتھیار خریدنے کا منصوبہ فی الحال روک دیا ہے، کیونکہ بھارت امریکی اسلحے کی خریداری پر دوبارہ بات سے پہلے ٹیرف پر وضاحت کا منتظر ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی وزیر دفاع نے امریکا کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید