• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ون ڈے: پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری، حسن نواز کا ڈیبیو

تصویر بشکریہ پی سی بی ایکس اکاؤنٹ
تصویر بشکریہ پی سی بی ایکس اکاؤنٹ

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستانی بیٹر حسن نواز ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے حسن نواز کو ڈیبیو کیپ دی، ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے حسن نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹیم پاکستان محمد رضوان (کپتان)، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شائے ہوپ (کپتان)، برینڈن کنگ، ایوین لوئس، کیسی کارٹی، شرفین ردرفورڈ، روسٹن چیس، روماریو شیفرڈ، گڈاکیش موٹی، جیڈیا بلیڈز، سمر جوزف اور جیڈین سیلز شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید