• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرادیا

تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرادیا۔

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں آذر بائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے۔

آذر بائیجان اور آرمینیا کے سربراہان نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کی سفارش کردی۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت اور معیشت کو ترجیح دیں گے۔ آذر بائیجان کے ساتھ فوجی تعاون پر عائد پابندیوں کو ہٹا رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک بڑی جنگ کی طرف جارہے تھے۔ میں نے دونوں ممالک سے کہا لڑائی نہیں تجارت کرو۔ جنگیں نہیں امن اور تجارت چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوائی۔ روسی صدر پیوٹن سے جلد ملاقات کروں گا۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر پیوٹن نے امریکا سے کہا کہ مشرقی یوکرین کے بدلے وہ جنگ ختم کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم کچھ علاقے واپس لینے، کچھ تبدیل کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید