• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس 19: سلمان خان کا 1 معاوضہ بھارتی وزیراعظم کی 12 تنخواہوں پر بھی بھاری

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ریئلٹی شو بگ باس 19 کی میزبانی کے حوالے سے حیران کر دینے والی معلومات سامنے آئی ہیں۔

بھارت سمیت کئی ممالک میں مشہور و معروف ریئلٹی شو بگ باس کا سیزن 19 اس ماہ سے نشر ہوگا جس کی میزبانی سلمان خان کریں گے۔

بھارتی میڈیا میں سلمان خان کی ریئلٹی شو بگ باس 19 میں میزبانی کرنے کے معاوضے سے متعلق کچھ دعوے سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس 19 کے میزبان سلمان خان کے  3 ماہ کے معاوضے سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ یہ بھارتی وزیراعظم کی ایک سال کی تنخواہ سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بگ باس 19 کے ایک ویک اینڈ ایپی سوڈ کے لیے 8 سے 10 کروڑ بھارتی روپے وصول کریں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں وزیراعظم کے عہدے کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 66 ہزار بھارتی روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کسی بھی بھارتی وزیراعظم سے تقریباً 600 گنا زیادہ کمائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید