• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرت نے سیاروں کی سیر ایک ہی رات میں ممکن بنادی، پروفیسر شاہد قریشی

ماہرِ فلکیات پروفیسر ڈاکٹر شاہدقریشی نے کہا ہے کہ قدرت نے سیاروں کی سیرایک ہی رات میں ممکن بنادی، سیارہ پلوٹو مشتری کے بالکل قریب موجود ہے۔ پلوٹو کسی طاقتور دوربین کے بغیر نہیں دیکھا جاسکتا۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے مزید بتایا کہ مشرق میں زحل سیارہ موجود ہے، مشتری اور زحل دونوں بغیر ٹیلی اسکوپ کے واضح دیکھے جاسکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ نیچون مشرق میں تقریباً 45 درجے پر موجود ہے، اسے دیکھنے کیلیے دوربین کا سہارا چاہیے۔

پروفیسر شاہد قریشی نے کہا کہ سرخ سیارہ مریخ 15 درجے مشرق میں موجود ہے، مریخ اس وقت چاند کے بالکل قریب چمکتا دکھائی دے رہا ہے۔ مزید تقریباً 30 درجے مشرق میں یورینس موجود ہے، یورینس دیکھنے کے لیے بھی دوربین درکار ہے، مزید 30 درجے مشرق میں سب سے چمکدار سیارہ زھرہ صبح ساڑھے 3 بجے واضح ہوگا۔

سب سے آخر میں ننھا سیارہ عطارد طلوع آفتاب کے بعد نظر آئے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ عطارد زیادہ چمکدار نہیں مگر پہچاننے والے پہچان لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نظام شمسی کے تمام سیارے ایک ہی رات کے قریباً نصف حصے میں نظر آنا غیر معمولی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نصف شب کے بعد جنوبی آسمان پر مشتری سب سے چمکدار اجرام فلکی کے طور واضح ہوگا۔

تازہ ترین