پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز یوتھ سینٹرل پنجاب کے عہدیداران کا ویڈیو لنک اجلاس لاہور میں ہوا۔
بلاول بھٹو نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کےنوجوان تیار رہیں، مستقبل میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ پیپلزپارٹی پنجاب کےحقوق پر سودےبازی نہیں ہونےدے گی، وفاق نے پنجاب کے اربوں روپے روکے ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرادری نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کم کرکے پنجاب کے شہریوں کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ پنجاب میں سندھ کی طرز پر صحت کا نظام ناگزیر ہوچکا ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پنجاب کا نوجوان باشعور ہے، اسے اپنے حقوق کیلیے آواز بلند کرنا ہوگی۔