• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ،کورونا سے 94 ہزار سے زائد مریض صحت یاب، شرح 83 فیصد ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں 1363 مریض کورونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہوگئے ہیں اور معمول کی زندگی میں لوٹ آئے ہیں، اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد94297 ہوگئی ہے جو کہ صحت یابی کی شرح کا 83 فیصد ہے، صوبے میں 520مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، ان میں سے 74وینٹی لیٹرزپر ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مہلک وائرس کے گزشتہ 24؍ گھنٹے میں 551نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 24گھنٹے میں 6676نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے کورونا وائرس کے 551نئے کیسز ظاہر ہوئے جو 8 فیصد کی شرح کو ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح اب تک 656593نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جن میں114104کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جو مجموعی طور پر 17 فیصد کی شرح کو ظاہر کرتا ہے۔

تازہ ترین