• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا سب سے بڑا اسپیشل اکنامک زون بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے مظفر گڑھ لیہ روڑ چوبارہ میں سب سے بڑا اسپیشل اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تجارت میاں محمد اسلم اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ صنعت و تجارت نے اسپیشل اکنامک زون کے لیے اقدامات کا پلان مرتب کر لیا ہے، مظفرگڑھ لیہ روڑ چوبارہ میں 20 ہزار ایکڑ پر اسپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا۔

اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اسپیشل اکنامک زون کو بیس سے بڑھا کر 50 ہزار ایکڑ تک توسیع دی جاسکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل اکنامک زون میں لیبر کالونی بھی قائم کی جائے گی اور اسپیشل اکنامک زون کے لیے جلد وزیراعظم سے منظوری حاصل کی جائے گی۔ 

تازہ ترین