وزیراعظم عمران خان نے بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے بنگلادیش میں کورونا سے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بنگلادیشی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
عمران خان نے حسینہ واجد کو قرضوں سے ریلیف کے لیےعالمی مہم سے آگاہ کیا اور انسانی جانیں بچانے کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ٹیلیفونک رابطے میإ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ سیلاب سے بنگلادیش میں نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کی جلد بحالی اور صحتیابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم عمران خان نے سارک کی اہمیت پر زور دیا اور مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا اور پاکستان بنگلادیش سے دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر بھی زور دیا۔
عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کررہے ہیں، خطےمیں امن و استحکام کے لیے کشمیر تنازع کا پرامن حل ضروری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے شیخ حسینہ واجد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان بنگلادیش کےساتھ اعتماد، باہمی عزت اور خودمختاری کے احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔