ملتان (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان و مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہوریت میں سب سے سپریم پارلیمنٹ ہوتی ہے۔ اپوزیشن جلد مائنس ون فارمولے پر اکٹھی ہو جائے گی۔مشیروں کے اثاثے دیکھ کر قوم کی آنکھیں کھل گئیں حکومت آپس میں تقسیم ہوچکی ہے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں۔ اپوزیشن کو کہوں گا کہ اگر آپ عمران خان کو ہٹائیں گے تب بھی سلیکٹڈ ہی آئے گا۔ اپوزیشن نئے انتخابات کا مطالبہ کرے جو شفاف ہوں تو ساتھ دوں گا۔ وزیراعظم کے پاس کچھ نہیں ہوتا سب فیصلے سلیکشن بورڈ کرتا ہے۔ مشیروں کے اثاثے دیکھ کر قوم کی آنکھیں کھل گئیں۔ اپوزیشن جلد ایک پوائنٹ پر اکٹھی ہو جائے گی۔