چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارا چنار میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاراچنار: طوری بازارمیں دھماکا، متعدد افراد زخمی
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے سے دہشتگردوں کی شہہ ملی ہے۔
چیئرمین پی پی نے پارٹی عہدیداروں کو زخمیوں کی مدد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔