• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار: طوری بازار میں دھماکا، 17 افراد زخمی


ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کے طوری بازار میں بم دھماکے سے خاتون اور بچے سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پاراچنار اسپتال پہنچا دیا گیا دھماکے کیخلاف شہریوں نے احتجاجی دھرنا دیا۔

پولیس کے مطابق پاراچنار شہر کے طوری بازار میں فروٹ اور سبزی کے ایک ریڑھی میں دھماکہ ہوا۔

پاراچنار اسپتال کے ڈی ایم ایس قیصر عباس نے بتایا کہ ایک خاتون اور بچے سمیت 17 زخمی اسپتال لائے گئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے اور ایک زخمی کو پشاور بھجوا دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی نجف کا کہنا ہے کہ دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائے گی۔

دھماکے کے بعد شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے دھماکے کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے مین روڈ بند کرکے دھرنا شروع کردیا۔

تازہ ترین