• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راول ڈیم کنارے پاکستان نیوی سیلنگ کلب سیل کرنیکا حکم

راول ڈیم کنارے پاکستان نیوی سیلنگ کلب سیل کرنیکا حکم 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں راول ڈیم کنارے حال ہی میں تعمیر ہونے والے پاکستان نیوی سیلنگ کلب کو سیل کرنے اور معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیاہے۔ 

عدالت نے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ سی ڈی اے کے ذریعے کلب سیل کروائیں ، اگر عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو سیکرٹری کابینہ 30 جولائی کو آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ کیس کی سماعت گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ 

اس موقع پر سی ڈی اے بورڈ نے عدالت میں جواب جمع کرایا کہ وزیراعظم نے راول جھیل کنارے تعمیرات کی اجازت دی تھی ، نیوی کلب کا الاٹمنٹ لیٹر نہیں ہے نہ ہی اس کی منظوری ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ پھر سی ڈی اے نے کیا کارروائی کی؟ سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ 

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سی ڈی اے کا جواب الارمنگ ہے ، وہ اتھارٹی منوانے میں ناکام رہا ،سی ڈی اے غریب آدمی کے ساتھ کیا کرتا ہے؟ سی ڈی اے قوانین کا اطلاق صرف عام آدمی کے لئے ہے ، طاقتور اور کمزور کے لئے الگ رویہ ناقابل برداشت ہے ، جائیں اور جا کر غیر قانونی تعمیرات گرائیں۔ 

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قوانین پر عملداری نہ کرنے کے ذمہ دار سی ڈی اے چیئرمین اور بورڈ ممبران ہیں، چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران حلف نامے جمع کروائیں کہ مبینہ غفلت پر کیوں نہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین