• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتی جنگ ،چین کا بھی امریکا کو چینگڈو میں قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

سفارتی جنگ ،چین کا بھی امریکا کو چینگڈو میں قونصل خانہ بند کرنے کا حکم 


بیجنگ (اے ایف پی /جنگ نیوز)امریکہ اور چین کے درمیان سفارتی جنگ میں شدت آگئی جس کے بعد امریکہ نے ملک میں موجود چینی باشندوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین ہیوسٹن کا قونصل خانہ بند کرکے ہماری سائنس و ٹیکنالوجی کی چوری بند کردے،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ بس اب بہت ہوگیا چین اپنا ہیوسٹن میں قونصل خانہ بند کردے ۔دوسری جانب چین نے امریکہ کو مغربی شہر چینگڈو میں قائم اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا ہے۔چین کا یہ اقدام ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکہ نے منگل کو ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ تین روز کے اندر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔چین کی وزارتِ خارجہ نے جمعے کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے غیر منصفانہ اقدام کے خلاف چین نے جائز اور ضروری قدم اٹھایا ہے۔

تازہ ترین