راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے تین افسر ون کو ملازمت پر بحال کر دیاگیا۔ ان افسران کوپنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہبار شریف نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ لاہور کے افسران کے ساتھ امتحانی نتائج میں بعض بے قاعدگیوں کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کر دیا تھا جس کے خلاف لاہور بورڈ کے افسران نے سروسز ٹربیونل سے رجوع کیا تھا جس نے انہیں ملازمت پر بحال کر دیا تھا۔ راولپنڈی بورڈ کے برطرف افسران محمد افضل بھٹی سسٹم انیالسٹ، آصف مسعود کیمپوٹر پروگرامر اور محمد سرفراز احمد ڈیٹا پروسیسنگ آفیسرنے وزیراعلیٰ کے فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس پر ان تمام افسران کو برطرفی کی تاریخ سے ملازمت پر بحال کیا گیا ، انہیں برطرفی کی تاریخ سے تمام مالی فوائد بھی دیئے جائینگے۔ یہ افسران آئند ہ چند روز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ادھرتعلیمی بورڈ نے عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔